ہم کو تو ميسر نہيں مٹي کا ديا بھي
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
ہم کو تو ميسر نہيں مٹي کا ديا بھي
گھر پير کا بجلي کے چراغوں سے ہے روشن
شہري ہو، دہاتي ہو، مسلمان ہے سادہ
مانند بتاں پجتے ہيں کعبے کے برہمن
نذرانہ نہيں ، سود ہے پيران حرم کا
ہر خرقہء سالوس کے اندر ہے مہاجن
ميراث ميں آئي ہے انھيں مسند ارشاد
زاغوں کے تصرف ميں عقابوں کے نشيمن!
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔