مجھ کو بھي نظر آتي ہے يہ بوقلموني
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
مجھ کو بھي نظر آتي ہے يہ بوقلموني
وہ چاند، يہ تارا ہے، وہ پتھر، يہ نگيں ہے
ديتي ہے مري چشم بصيرت بھي يہ فتوي
وہ کوہ ، يہ دريا ہے ، وہ گردوں ، يہ زميں ہے
حق بات کو ليکن ميں چھپا کر نہيں رکھتا
تو ہے، تجھے جو کچھ نظر آتا ہے، نہيں ہے!
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔