Prof. Syed Mujahid Sajjad

ہم خوگر محسوس ہيں ساحل کے خريدار

علامہ محمد اقبال

کلیاتِ اقبال

Published 14 October 2026

ہم خوگر محسوس ہيں ساحل کے خريدار

اک بحر پر آشوب و پر اسرار ہے رومي

تو بھي ہے اسي قافلہء شوق ميں اقبال

جس قافلہء شوق کا سالار ہے رومي

اس عصر کو بھي اس نے ديا ہے کوئي پيغام؟

کہتے ہيں چراغ رہ احرار ہے رومي

جواب

کہ نبايد خورد و جو ہمچوں خراں

آہوانہ در ختن چر ارغواں

ہر کہ کاہ و جو خورد قرباں شود

ہر کہ نور حق خورد قرآں شود

About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)

علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔

Read all poetry by Allama Iqbal

More Urdu poetry by Allama Iqbal