يہ آفتاب کيا ، يہ سپہر بريں ہے کيا!
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
يہ آفتاب کيا ، يہ سپہر بريں ہے کيا!
سمجھ نہيں تسلسل شام و سحر کو ميں
اپنے وطن ميں ہوں کہ غريب الديار ہوں
ڈرت ہوں ديکھ ديکھ کے اس دشت و در کو ميں
کھلت نہيں مرے سفر زندگي کا راز
لاؤں کہاں سے بندئہ صاحب نظر کو ميں
حيراں ہے بوعلي کہ ميں آيا کہاں سے ہوں
رومي يہ سوچتا ہے کہ جاؤں کدھر کو ميں
''جات ہوں تھوڑي دور ہر اک راہرو کے ساتھ
پہچانت نہيں ہوں ابھي راہبر کو ميں''
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔