ہے مريدوں کو تو حق بات گوارا ليکن
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
ہے مريدوں کو تو حق بات گوارا ليکن
شيخ و ملا کو بري لگتي ہے درويش کي بات
قوم کے ہاتھ سے جاتا ہے متاع کردار
بحث ميں آتا ہے جب فلسفہ ذات و صفات
گرچہ اس دير کہن کا ہے يہ دستور قديم
کہ نہيں مے کدہ و ساقي و مينا کو ثبات
قسمت بادہ مگر حق ہے اسي ملت کا
انگبيں جس کے جوانوں کو ہے تلخاب حيات!
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔