Prof. Syed Mujahid Sajjad

کہتا تھا عزازيل خداوند جہاں سے

علامہ محمد اقبال

کلیاتِ اقبال

Published 14 October 2026

کہتا تھا عزازيل خداوند جہاں سے

پرکالہء آتش ہوئي آدم کي کف خاک!

جاں لاغر و تن فربہ و ملبوس بدن زيب

دل نزع کي حالت ميں ، خرد پختہ و چالاک!

ناپاک جسے کہتي تھي مشرق کي شريعت

مغرب کے فقيہوں کا يہ فتوي ہے کہ ہے پاک!

تجھ کو نہيں معلوم کہ حوران بہشتي

ويراني جنت کے تصور سے ہيں غم ناک؟

جمہور کے ابليس ہيں ارباب سياست

باقي نہيں اب ميري ضرورت تہ افلاک!

About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)

علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔

Read all poetry by Allama Iqbal

More Urdu poetry by Allama Iqbal