Prof. Syed Mujahid Sajjad

ستيزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروز

علامہ محمد اقبال

کلیاتِ اقبال

Published 14 October 2026

ستيزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروز

چراغ مصطفوي سے شرار بولہبي

حيات شعلہ مزاج و غيور و شور انگيز

سرشت اس کي ہے مشکل کشي، جفا طلبي

سکوت شام سے تا نغمہ سحر گاہي

ہزار مرحلہ ہائے فعان نيم شبي

کشا کش زم و گرما، تپ و تراش و خراش

ز خاک تيرہ دروں تا بہ شيشہ حلبي

مقام بست و شکت و فشار و سوز و کشيد

ميان قطرئہ نيسان و آتش عنبي

اسي کشاکش پيہم سے زندہ ہيں اقوام

يہي ہے راز تب و تاب ملت عربي

''مغاں کہ دانہء انگور آب مي سازند

ستارہ مي شکنند، آفتاب مي سازند''

About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)

علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔

Read all poetry by Allama Iqbal

More Urdu poetry by Allama Iqbal