قوموں کي روش سے مجھے ہوتا ہے يہ معلوم
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
قوموں کي روش سے مجھے ہوتا ہے يہ معلوم
بے سود نہيں روس کي يہ گرمي رفتار
انديشہ ہوا شوخي افکار پہ مجبور
فرسودہ طريقوں سے زمانہ ہوا بيزار
انساں کي ہوس نے جنھيں رکھا تھا چھپا کر
کھلتے نظر آتے ہيں بتدريج وہ اسرار
قرآن ميں ہو غوطہ زن اے مرد مسلماں
اللہ کرے تجھ کو عطا جدت کردار
جو حرف 'قل العفو' ميں پوشيدہ ہے اب تک
اس دور ميں شايد وہ حقيقت ہو نمودار!
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔