اس دور ميں اقوام کي صحبت بھي ہوئي عام
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
اس دور ميں اقوام کي صحبت بھي ہوئي عام
پوشيدہ نگاہوں سے رہي وحدت آدم
تفريق ملل حکمت افرنگ کا مقصود
اسلام کا مقصود فقط ملت آدم
مکے نے ديا خاک جنيوا کو يہ پيغام
جمعيت اقوام کہ جمعيت آدم!
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔