قوموں کي حيات ان کے تخيل پہ ہے موقوف
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
قوموں کي حيات ان کے تخيل پہ ہے موقوف
يہ ذوق سکھاتا ہے ادب مرغ چمن کو
مجذوب فرنگي نے بہ انداز فرنگي
مہدي کے تخيل سے کيا زندہ وطن کو
اے وہ کہ تو مہدي کے تخيل سے ہے بيزار
نوميد نہ کر آہوئے مشکيں سے ختن کو
ہو زندہ کفن پوش تو ميت اسے سمجھيں
يا چاک کريں مردک ناداں کے کفن کو؟
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔