مجھ کو تو يہ دنيا نظر آتي ہے دگرگوں
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
مجھ کو تو يہ دنيا نظر آتي ہے دگرگوں
معلوم نہيں ديکھتي ہے تيري نظر کيا
ہر سينے ميں اک صبح قيامت ہے نمودار
افکار جوانوں کے ہوئے زير و زبر کيا
کر سکتي ہے بے معرکہ جينے کي تلافي
اے پير حرم تيري مناجات سحر کيا
ممکن نہيں تخليق خودي خانقہوں سے
اس شعلہ نم خوردہ سے ٹوٹے گا شرر کيا!
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔