بياں ميں نکتہ توحيد آ تو سکتا ہے
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
بياں ميں نکتہ توحيد آ تو سکتا ہے
ترے دماغ ميں بت خانہ ہو تو کيا کہيے
وہ رمز شوق کہ پوشيدہ لاالہ ميں ہے
طريق شيخ فقيہانہ ہو تو کيا کہيے
سرور جو حق و باطل کي کارزار ميں ہے
تو حرب و ضرب سے بيگانہ ہو تو کيا کہيے
جہاں ميں بندہ حر کے مشاہدات ہيں کيا
تري نگاہ غلامانہ ہو تو کيا کہيے
مقام فقر ہے کتنا بلند شاہي سے
روش کسي کي گدايانہ ہو تو کيا کہيے!
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔