سمجھا لہو کي بوند اگر تو اسے تو خير
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
سمجھا لہو کي بوند اگر تو اسے تو خير
دل آدمي کا ہے فقط اک جذبہء بلند
گردش مہ و ستارہ کي ہے ناگوار اسے
دل آپ اپنے شام و سحر کا ہے نقش بند
جس خاک کے ضمير ميں ہے آتش چنار
ممکن نہيں کہ سرد ہو وہ خاک ارجمند
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔