Prof. Syed Mujahid Sajjad

مشرق کے نيستاں ميں ہے محتاج نفس نے

علامہ محمد اقبال

کلیاتِ اقبال

Published 14 October 2026

مشرق کے نيستاں ميں ہے محتاج نفس نے

شاعر ! ترے سينے ميں نفس ہے کہ نہيں ہے

تاثير غلامي سے خودي جس کي ہوئي نرم

اچھي نہيں اس قوم کے حق ميں عجمي لے

شيشے کي صراحي ہو کہ مٹي کا سبو ہو

شمشير کي مانند ہو تيزي ميں تري مے

ايسي کوئي دنيا نہيں افلاک کے نيچے

بے معرکہ ہاتھ آئے جہاں تخت جم و کے

ہر لحظہ نيا طور ، نئي برق تجلي

اللہ کرے مرحلہ شوق نہ ہو طے!

About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)

علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔

Read all poetry by Allama Iqbal

More Urdu poetry by Allama Iqbal