Prof. Syed Mujahid Sajjad

ميں بندہ ناداں ہوں، مگر شکر ہے تيرا

علامہ محمد اقبال

کلیاتِ اقبال

Published 14 October 2026

ميں بندہ ناداں ہوں، مگر شکر ہے تيرا

رکھتا ہوں نہاں خانہ لاہوت سے پيوند

اک ولولہ تازہ ديا ميں نے دلوں کو

لاہور سے تا خاک بخارا و سمرقند

تاثير ہے يہ ميرے نفس کي کہ خزاں ميں

مرغان سحر خواں مري صحبت ميں ہيں خورسند

ليکن مجھے پيدا کيا اس ديس ميں تو نے

جس ديس کے بندے ہيں غلامي پہ رضا مند!

About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)

علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔

Read all poetry by Allama Iqbal

More Urdu poetry by Allama Iqbal