اس کھيل ميں تعيين مراتب ہے ضروري
کلیاتِ اقبال
Published 14 October 2026
اس کھيل ميں تعيين مراتب ہے ضروري
شاطر کي عنايت سے تو فرزيں ، ميں پيادہ
بيچارہ پيادہ تو ہے اک مہرئہ ناچيز
فرزيں سے بھي پوشيدہ ہے شاطر کا ارادہ!
About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)
علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔