Prof. Syed Mujahid Sajjad

(ابليس و يزداں)

علامہ محمد اقبال

کلیاتِ اقبال

Published 14 October 2026

(ابليس و يزداں)

ابليس

اے خدائے کن فکاں! مجھ کو نہ تھا آدم سے بير

آہ ! وہ زندانی نزديک و دور و دير و زود

حرف ’استکبار‘ تيرے سامنے ممکن نہ تھا

ہاں، مگر تيري مشيت ميں نہ تھا ميرا سجود

يزداں

کب کھلا تجھ پر يہ راز، انکار سے پہلے کہ بعد؟

ابليس

بعد! اے تيری تجلی سے کمالات وجود!

يزداں

(فرشتوں کي طرف ديکھ کر)

پستی فطرت نے سکھلائي ہے يہ حجت اسے

کہتا ہے 'تيری مشيت ميں نہ تھا ميرا سجود،

دے رہا ہے اپني آزادی کو مجبوری کا نام

ظالم اپنے شعلہ سوزاں کو خود کہتا ہے دود!

About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)

علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔

Read all poetry by Allama Iqbal

More Urdu poetry by Allama Iqbal