Prof. Syed Mujahid Sajjad

طريق اہل دنيا ہے گلہ شکوہ زمانے کا

علامہ محمد اقبال

کلیاتِ اقبال

Published 14 October 2026

طريق اہل دنيا ہے گلہ شکوہ زمانے کا

نہيں ہے زخم کھا کر آہ کرنا شان درويشي

يہ نکتہ پير دانا نے مجھے خلوت ميں سمجھايا

کہ ہے ضبط فغاں شيري ، فغاں روباہي و ميشي!

About Allama Iqbal (علامہ محمد اقبال)

علامہ محمد اقبال (1877 – 1938) برصغیر کے نامور شاعر، مفکر اور فلسفی تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی شاعری خودی، بیداری اور انسان کی بلندی کا پیغام دیتی ہے۔

Read all poetry by Allama Iqbal

More Urdu poetry by Allama Iqbal