Prof. Syed Mujahid Sajjad

بے دم ہوئے بیمار دوا کیوں نہیں دیتے

Faiz Ahmed Faiz

کلیاتِ فیض

Published 12 October 2026

بے دم ہوئے بیمار دوا کیوں نہیں دیتے

تم اچھے مسیحا ہو شفا کیوں نہیں دیتے

درد شب ہجراں کی جزا کیوں نہیں دیتے

خون دل وحشی کا صلا کیوں نہیں دیتے

مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے

منصف ہو تو اب حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے

ہاں نکتہ ورو لاؤ لب و دل کی گواہی

ہاں نغمہ گرو ساز صدا کیوں نہیں دیتے

پیمان جنوں ہاتھوں کو شرمائے گا کب تک

دل والو گریباں کا پتا کیوں نہیں دیتے

بربادئ دل جبر نہیں فیضؔ کسی کا

وہ دشمن جاں ہے تو بھلا کیوں نہیں دیتے

About Faiz Ahmed Faiz (فیض احمد فیض)

فیض احمد فیض (1911–1984) برصغیر کے عظیم اردو شاعر تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ نقشِ فریادی، دستِ صبا، زنداں نامہ اور دستِ طہِ سنگ ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی غزل ”مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ“ اردو ادب کی سب سے مشہور غزلوں میں شمار ہوتی ہے۔

Read all poetry by Faiz Ahmed Faiz

More Urdu poetry by Faiz Ahmed Faiz