Prof. Syed Mujahid Sajjad

پھر لوٹا ہے خورشید جہاں تاب سفر سے

Faiz Ahmed Faiz

نسخہ ہائے وفا

Published 12 October 2026

پھر لوٹا ہے خورشید جہاں تاب سفر سے

پھر نور سحر دست و گریباں ہے سحر سے

پھر آگ بھڑکنے لگی ہر ساز طرب میں

پھر شعلے لپکنے لگے ہر دیدۂ تر سے

پھر نکلا ہے دیوانہ کوئی پھونک کے گھر کو

کچھ کہتی ہے ہر راہ ہر اک راہ گزر سے

وہ رنگ ہے امسال گلستاں کی فضا کا

اوجھل ہوئی دیوار قفس حد نظر سے

ساغر تو کھنکتے ہیں شراب آئے نہ آئے

بادل تو گرجتے ہیں گھٹا برسے نہ برسے

پاپوش کی کیا فکر ہے دستار سنبھالا

پایاب ہے جو موج گزر جائے گی سر سے

About Faiz Ahmed Faiz (فیض احمد فیض)

فیض احمد فیض (1911–1984) برصغیر کے عظیم اردو شاعر تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ نقشِ فریادی، دستِ صبا، زنداں نامہ اور دستِ طہِ سنگ ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی غزل ”مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ“ اردو ادب کی سب سے مشہور غزلوں میں شمار ہوتی ہے۔

Read all poetry by Faiz Ahmed Faiz

More Urdu poetry by Faiz Ahmed Faiz