قند دہن کچھ اس سے زیادہ
نسخہ ہائے وفا
Published 12 October 2026
قند دہن کچھ اس سے زیادہ
لطف سخن کچھ اس سے زیادہ
فصل خزاں میں لطف بہاراں
برگ سمن کچھ اس سے زیادہ
حال چمن پر تلخ نوائی
مرغ چمن کچھ اس سے زیادہ
دل شکنی بھی دل داری بھی
یاد وطن کچھ اس سے زیادہ
شمع بدن فانوس قبا میں
خوبیٔ تن کچھ اس سے زیادہ
عشق میں کیا ہے غم کے علاوہ
خواجۂ من کچھ اس سے زیادہ
About Faiz Ahmed Faiz (فیض احمد فیض)
فیض احمد فیض (1911–1984) برصغیر کے عظیم اردو شاعر تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ نقشِ فریادی، دستِ صبا، زنداں نامہ اور دستِ طہِ سنگ ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی غزل ”مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ“ اردو ادب کی سب سے مشہور غزلوں میں شمار ہوتی ہے۔
More Urdu poetry by Faiz Ahmed Faiz
- ربّا سچیا توں آکھیاسی (Poem)
- دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے (Ghazal)
- گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلے (Ghazal)
- آئے کچھ ابر کچھ شراب آئے (Ghazal)