یاد غزال چشماں ذکر سمن عذاراں
نسخہ ہائے وفا
Published 12 October 2026
یاد غزال چشماں ذکر سمن عذاراں
جب چاہا کر لیا ہے کنج قفس بہاراں
آنکھوں میں درد مندی ہونٹوں پہ عذر خواہی
جانانہ وار آئی شام فراق یاراں
ناموس جان و دل کی بازی لگی تھی ورنہ
آساں نہ تھی کچھ ایسی راہ وفا شعاراں
مجرم ہو خواہ کوئی رہتا ہے ناصحوں کا
روئے سخن ہمیشہ سوئے جگر فگاراں
ہے اب بھی وقت زاہد ترمیم زہد کر لے
سوئے حرم چلا ہے انبوہ بادہ خواراں
شاید قریب پہنچی صبح وصال ہمدم
موج صبا لیے ہے خوشبوئے خوش کناراں
ہے اپنی کشت ویراں سرسبز اس یقیں سے
آئیں گے اس طرف بھی اک روز ابر و باراں
آئے گی فیضؔ اک دن باد بہار لے کر
تسلیم مے فروشاں پیغام مے گساراں
About Faiz Ahmed Faiz (فیض احمد فیض)
فیض احمد فیض (1911–1984) برصغیر کے عظیم اردو شاعر تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ نقشِ فریادی، دستِ صبا، زنداں نامہ اور دستِ طہِ سنگ ان کے شعری مجموعے ہیں۔ ان کی غزل ”مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ“ اردو ادب کی سب سے مشہور غزلوں میں شمار ہوتی ہے۔
More Urdu poetry by Faiz Ahmed Faiz
- ربّا سچیا توں آکھیاسی (Poem)
- دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے (Ghazal)
- گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلے (Ghazal)
- آئے کچھ ابر کچھ شراب آئے (Ghazal)