Prof. Syed Mujahid Sajjad

ہوا مہک اٹھی رنگ چمن بدلنے لگا

Parveen Shakir

Published 13 October 2026

ہوا مہک اٹھی رنگ چمن بدلنے لگا

وہ میرے سامنے جب پیرہن بدلنے لگا

بہم ہوئے ہیں تو اب گفتگو نہیں ہوتی

بیان حال میں طرز سخن بدلنے لگا

اندھیرے میں بھی مجھے جگمگا گیا ہے کوئی

بس اک نگاہ سے رنگ بدن بدلنے لگا

ذرا سی دیر کو بارش رکی تھی شاخوں پر

مزاج سوسن و سرو و سمن بدلنے لگا

فراز کوہ پہ بجلی کچھ اس طرح چمکی

لباس وادی و دشت و دمن بدلنے لگا

About Parveen Shakir (پروین شاکر)

پروین شاکر (1952–1994) اردو کی ممتاز شاعرہ تھیں، جو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ خوشبو، صد برگ، خود کلامی، انکار اور ماہِ تمام ان کے شعری مجموعے ہیں، جبکہ کفِ آئینہ بعد از وفات شائع ہوئی۔ ان کی غزل عورت کے جذبات اور جدید حسیت کا انوکھا امتزاج ہے، جو اردو شاعری میں انہیں ایک الگ مقام دیتا ہے۔

Read all poetry by Parveen Shakir

More Urdu poetry by Parveen Shakir