Prof. Syed Mujahid Sajjad

کٹھن تنہائیوں سے کون کھیلا میں اکیلا

Mohsin Naqvi

Published 10 October 2026

کٹھن تنہائیوں سے کون کھیلا میں اکیلا بھرا اب بھی مرے گاؤں کا میلہ میں اکیلا

بچھڑ کر تجھ سے میں شب بھر نہ سویا کون رویا بجز میرے یہ دکھ بھی کس نے جھیلا میں اکیلا

یہ بے آواز بنجر بن کے باسی یہ اداسی یہ دہشت کا سفر جنگل یہ بیلہ میں اکیلا

میں دیکھوں کب تلک منظر سہانے سب پرانے وہی دنیا وہی دل کا جھمیلا میں اکیلا

وہ جس کے خوف سے صحرا سدھارے لوگ سارے گزرنے کو ہے طوفاں کا وہ ریلا میں اکیلا

About Mohsin Naqvi (محسن نقوی)

محسن نقوی (1947–1996) پاکستان کے معروف اردو شاعر تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا کلام غزل، نظم اور مرثیہ تینوں اصناف پر محیط ہے اور اپنے دلکش اسلوب کی وجہ سے اردو ادب کا سرمایہ سمجھا جاتا ہے۔

Read all poetry by Mohsin Naqvi

More Urdu poetry by Mohsin Naqvi