Prof. Syed Mujahid Sajjad

میں چپ رہا کہ زہر یہی مجھ کو راس تھا

Mohsin Naqvi

Published 10 October 2026

میں چپ رہا کہ زہر یہی مجھ کو راس تھا وہ سنگ لفظ پھینک کے کتنا اداس تھا

اکثر مری قبا پہ ہنسی آ گئی جسے کل مل گیا تو وہ بھی دریدہ لباس تھا

میں ڈھونڈھتا تھا دور خلاؤں میں ایک جسم چہروں کا اک ہجوم مرے آس پاس تھا

تم خوش تھے پتھروں کو خدا جان کے مگر مجھ کو یقین ہے وہ تمہارا قیاس تھا

بخشا ہے جس نے روح کو زخموں کا پیرہن محسنؔ وہ شخص کتنا طبیعت شناس تھا

About Mohsin Naqvi (محسن نقوی)

محسن نقوی (1947–1996) پاکستان کے معروف اردو شاعر تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا کلام غزل، نظم اور مرثیہ تینوں اصناف پر محیط ہے اور اپنے دلکش اسلوب کی وجہ سے اردو ادب کا سرمایہ سمجھا جاتا ہے۔

Read all poetry by Mohsin Naqvi

More Urdu poetry by Mohsin Naqvi