حُسین کی دکھ بھری کہانی تمام دنیا سُنا کرے گی
Published 9 October 2026
حُسین کی دکھ بھری کہانی تمام دنیا سُنا کرے گی
جو رو پڑے گا اُسے جہاں میں علیؑ کی بیٹی دُعا کرے گی
عجیب ماں ہے جو چھ مہینوں کا لال قربان کر رہی ہے
کبھی جو اصغرؑ کی یاد آئی ”رباب“ زنداں میں کیا کرے گی
حسینؑ باقؔرسے کہہ رہے تھے مری سکینہؑ کو ساتھ رکھنا
سفر کے ہر موڑ پر یہ بچّی تجھے دلاسے دیا کرے گی
نبیؐ کے روضے پہ اِک ضعیفہ جنابِ زینبؑ سے کہہ رہی تھی
کہ بعدِ عبّاسؑ ہر قدم پر مری رُقیؑہؑ وفا کرے گی
حسین کی لاشِ بے کفن سے یہ کہہ کے زینبؑ جدا ہُوئی ہے
جو تیرے مقتل میں بچ گیا ہے وہ کام میری ردا کرے گی
About Mohsin Naqvi (محسن نقوی)
محسن نقوی (1947–1996) پاکستان کے معروف اردو شاعر تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا کلام غزل، نظم اور مرثیہ تینوں اصناف پر محیط ہے اور اپنے دلکش اسلوب کی وجہ سے اردو ادب کا سرمایہ سمجھا جاتا ہے۔
More Urdu poetry by Mohsin Naqvi
- اجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کر (Ghazal)
- یہ دل یہ پاگل دل مرا کیوں بجھ گیا آوارگی (Ghazal)
- اتنی مدت بعد ملے ہو (Ghazal)
- ذکر شب فراق سے وحشت اسے بھی تھی (Ghazal)