Prof. Syed Mujahid Sajjad

نیا ہے شہر نئے آسرے تلاش کروں

Mohsin Naqvi

Published 10 October 2026

نیا ہے شہر نئے آسرے تلاش کروں تو کھو گیا ہے کہاں اب تجھے تلاش کروں

جو دشت میں بھی جلاتے تھے فصل گل کے چراغ میں شہر میں بھی وہی آبلے تلاش کروں

تو عکس ہے تو کبھی میری چشم تر میں اتر ترے لیے میں کہاں آئنے تلاش کروں

تجھے حواس کی آوارگی کا علم کہاں کبھی میں تجھ کو ترے سامنے تلاش کروں

غزل کہوں کبھی سادہ سے خط لکھوں اس کو اداس دل کے لیے مشغلے تلاش کروں

مرے وجود سے شاید ملے سراغ ترا کبھی میں خود کو ترے واسطے تلاش کروں

میں چپ رہوں کبھی بے وجہ ہنس پڑوں محسنؔ اسے گنوا کے عجب حوصلے تلاش کروں

About Mohsin Naqvi (محسن نقوی)

محسن نقوی (1947–1996) پاکستان کے معروف اردو شاعر تھے، جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا کلام غزل، نظم اور مرثیہ تینوں اصناف پر محیط ہے اور اپنے دلکش اسلوب کی وجہ سے اردو ادب کا سرمایہ سمجھا جاتا ہے۔

Read all poetry by Mohsin Naqvi

More Urdu poetry by Mohsin Naqvi