ابو جان کی سالگرہ پر
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
تو کہ اس گھر کا چمکتا ہوا روشن تارا اپنی تابش میں جو سورج سے سوا رہتا ہے
چشم بینا سے تو دیکھا نہیں تجھ کو لیکن تیرا پیکر میرے سینے میں سجا رہتا ہے
زینتِ حسنِ چمن تیرے گھنے سائے میں ہم زمانے کی کڑی دھوپ سے بچ جاتے ہیں
ہم تو مٹ جاتے شب و روز کے ہنگاموں میں ہم تری ذات سے جینے کا ہنر پاتے ہیں
تو نے جو درد اٹھائے ہیں ہماری خاطر آج بھی وہ تِری آنکھوں سے نظر آتے ہیں
گردشِ وقت کی فطرت میں نہیں ہے رکنا پاس تُو ہو تو مہ و سال ٹھہر جاتے ہیں
تو کہ ہے شارحِ اسرارِ گراں بارِ حیات صورتِ جُہدِ مسلسل ترا ہر دن تری ہر رات
ہے محبت ترا لہجہ تو ہدایت تری بات تو کہ اس گھر کا مسیحا ہے، محبت تری ذات
ہم نے جو خوبی ِکردار و عمل پائی ہے تیری گفتار سے کردار سے سب سیکھا ہے
جو بھی نا خوبِ عمل، داغِ قبا میرا ہے وہ فقط میرا ہے میرا ہے فقط میرا ہے
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)