Prof. Syed Mujahid Sajjad

یہ تبسم تو ایک پردہ تھا

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

یہ تبسم تو ایک پردہ تھا دل مگر آنسوؤں کا دریا تھا

اسکی تدفین کرکے آیا ہوں ایک جذبہ جو عین سچا تھا

کتنا برباد ہوگیا ہے یہ دل کتنا آباد اس کو رکھا تھا

شعر، جس پر تڑپ اٹھی دنیا میں نے بے چارگی میں لکھا تھا

اک تمنا تھی گھر بسائیں گے ایک عرصہ ہوا یہ سوچا تھا

کم نگاہی کے بھیس میں ہم نے ظرف دیدہ وروں کا دیکھا تھا

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad