Prof. Syed Mujahid Sajjad

فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو اب کوئی شوقِ مدارات نہیں ہے تجھ کو

لمحۂ وصل ملے بھی تو یہی لگتا ہے فرصت و شوقِ ملاقات نہیں ہے تجھ کو

ترے بے باک تکّلم سے پتا چلتا ہے کوئی اندیشہِ آفات نہیں ہے تجھ کو

کسی ظالم ، کسی قاتل کی گواہی دی ہے کیوں مخافاتِ مکافات نہیں ہے تجھ کو

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad