Prof. Syed Mujahid Sajjad

ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا میرے بستر پہ کسی اور کا چہرہ ہوگا

اور بھی لوگ مرے ہجر میں روتے ہوں گے زندگی بھر تجھے اس درد میں رونا ہوگا

آج کی رات گزرنے کی نہیں ہے شاید آج سورج کو کہیں اور نکلنا ہوگا

میرے حالات پہ کیوں کوئی لکھے گا آخر کون دیکھے گا مِرے دل پہ جو لکھا ہوگا

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad