رات باقی ہے چراغوں کو بجھانے والو
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
رات باقی ہے چراغوں کو بجھانے والو درد موجود ہے، اے درد مٹانے والو
اس تکبر کو کوئی نام تو دو گے آخر چشمِ بے نور کو تصویر دکھانے والو
نئی تہذیب کے چہرے پہ خدا کی لعنت اپنے اجداد کی تاریخ بھلانے والو
اس سے بہتر تھا مجھے بھوک سے مرنے دیتے ایک اک بات پہ احسان جتانے والو
تم نے قرآن پڑھا ہے تو یہ کیا ہے آخر سر برہنہ کھلے بازار میں جانے والو
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)