ادراک کا ناسور زباں پر نہیں ہوتا
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
ادراک کا ناسور زباں پر نہیں ہوتا ہر وقت کا رونا بھی مؤثر نہیں ہوتا
ہر بار بدل جاتا ہے اندازِ سخن ور دنیا میں کوئی شعرمکرر نہیں ہوتا
رونے دو مجھے رات کے اس پہر میں یارو اس حال میں اکثر دلِ مضطر نہیں ہوتا
لکھتے ہیں تو لکھیں وہ اسے بحرِ کرامات جوہڑ کبھی لکھنے سے سمندر نہیں ہوتا
دل سے جو سکوں چھین کے لے جائے مجاہدؔ دِلبُر اسے کہتے ہیں وہ دلبر نہیں ہوتا
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)