Prof. Syed Mujahid Sajjad

اے شہرِ بے چراغ! سحر کتنی دور ہے

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

اے شہرِ بے چراغ! سحر کتنی دور ہے کتنا سفر طویل ہے، گھر کتنی دور ہے

وابستگانِ عہدِ ستم کچھ تو بولیے اس دشتِ بے کراں میں شجر کتنی دور ہے

یہ ظلمتوں کے سلسلے کتنے طویل ہیں آخر وہ روشنی کا نگر کتنی دور ہے

یہ درد ہائے درد مِرے دل کو آ گیا تیری دعائے شب کا اثر کتنی دور ہے

اور خیمہءِ حسینؑ سے موجِ فرات تک کچھ تو بتا، اے اہل نظر کتنی دور ہے

گھر سے مِرے مزار کا کتنا ہے فاصلہ وہ کہہ رہے ہیں دور تو ہے کتنی دور ہے

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad