Prof. Syed Mujahid Sajjad

آنکھوں پہ ہاتھ رکھ کے مرے ساتھ چل کے دیکھ

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

آنکھوں پہ ہاتھ رکھ کے مرے ساتھ چل کے دیکھ اس روشنی کی قید سے باہر نکل کے دیکھ

رخصت ہوئے مکیں تو اُجڑنے لگے مکاں بیچارگانِ شہر پہ حملے اجل کے دیکھ

اشکوں سے معتبر تو کوئی شے نہیں یہاں زم زم کے اے زمین تو چشمے اُگل کے دیکھ

گونجے ہیں دلخراش سے نغمے چمن کے بیچ دلچسپ معجزے مری تازہ غزل کے دیکھ

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad