Prof. Syed Mujahid Sajjad

اس عالمِ خاکی میں بینائی بھی پردہ ہے

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

اس عالمِ خاکی میں بینائی بھی پردہ ہے یہ بزم بھی پردہ ہے تنہائی بھی پردہ ہے

تم آئینہ سازوں سے کیا پوچھتے پھرتے ہو سب آنکھ کا دھوکا ہے زیبائی بھی پردہ ہے

دھوکا ہے سماعت کا ورنہ تری دنیا میں پردہ ہے یہ ہچکی بھی، شہنائی بھی پردہ ہے

تقریر کے پہلو میں تحریر کے دامن میں آواز کے جادو میں دانائی بھی پردہ ہے

کس بات پہ نازاں ہو کچھ ہاتھ نہیں آتا سب آنکھ مچولی ہے رعنائی بھی پردہ ہے

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad