Prof. Syed Mujahid Sajjad

اِس شب کی طرح تم بھی بڑی دیر سے چُپ ہو

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

اِس شب کی طرح تم بھی بڑی دیر سے چُپ ہو چہرے پہ نمی اوس کے قطروں کی طرح ہے

اک تم ہوکہ اب سینہِ افلاک میں گم ہو اِک یادِ مسلسل ہے کہ کانٹوں کی طرح ہے

تہذیب کے ماتھے پہ طلسمات کا سورج ادراک کی دہلیز پہ پردوں کی طرح ہے

اس بحرِ ملاقات کی تاثیر عجب ہے زم زم میں رواں روح کے چشموں کی طرح ہے

اب عہدِ گزشتہ کا چمن زارِ محبت تاریخ کے اوراق پہ لفظوں کی طرح ہے

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad