بنام ِ ضبط وہ اشکوں کو روکنا تیرا
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
بنام ِ ضبط وہ اشکوں کو روکنا تیرا پھر اپنے دل کو اچانک وہ تھامنا تیرا
بوقتِ شام ستاروں کی آسمان پہ بھیڑ پھر اس کو آنکھ اٹھا کر وہ دیکھنا تیرا
یہ تحفہ سالگرہ کا مجُھی کو دینے کو مری کتاب کے تحفے کا بیچنا تیرا
ہمارے درد کا حاصل یہ تیرے آنسو ہیں مصیبتوں میں مرے اشک پونچھنا تیرا
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)