بتا اے دل ! ترے حصے کی روشنی ہے کہاں؟
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
بتا اے دل ! ترے حصے کی روشنی ہے کہاں؟ خدا نے تجھ کو جو دی تھی، وہ زندگی ہے کہاں؟
تمھارے حسن کی دنیا مثال دیتی تھی پر اب وہ حسن، وہ رونق، وہ تازگی ہے کہاں؟
تمھاری پیاس پہ چشمے زمیں اُگلتی تھی فشارِ وقت سے پوچھو، وہ تشنگی ہے کہاں؟
ترے کلام سے ابرِ کرم برستا تھا میں پوچھتا ہوں کہ تری وہ شاعری ہے کہاں؟
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)