Prof. Syed Mujahid Sajjad

چہروں کا بدل جانا رستوں کا بدل جانا

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

چہروں کا بدل جانا رستوں کا بدل جانا اسرارِ خداوندی لمحوں کا بدل جانا

ان کا وہ بدل جانا بس ایک قیامت تھی دستورِ زمانہ ہے اوروں کا بدل جانا

وہ رات نہیں سویا آثار بتاتے ہیں آنکھوں کا بدل جانا اشکوں کا بدل جانا

کیا یہ بھی قیامت کی کوئی ایک نشانی ہے اک بندہ مومن کے لفظوں کا بدل جانا

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad