فلسطینی مسلمانو!
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
فلسطینی مسلمانو! جو تم پہ ظلم ہوتے ہیں ہمارا دل دہلتا ہے
تمھارے پھول سے بچے لہو میں جب نہاتے ہیں ہمارا دم نکلتا ہے
فلسطینی مسلمانو! جواں لاشوں پہ ماؤں کایہ غم دیکھا نہیں جاتا یہاں ماں باپ بچوں کے جواں لاشے اٹھاتے ہیں
فلسطینی مسلمانو! اگرچہ دور ہیں تم سے مگر یہ عہد کرتے ہیں کہ اپنی جاں، جگر، ہستی، وطن کا ہر بڑا چھوٹا تمھارے نام کرتا ہے
فلسطینی مسلمانو! جو تم پر آگ کے شعلے جہازوں سے برستے ہیں نئی تہذیب کا لاشہ، تمدن کا کفن اوڑھے بشر پر مسکراتا ہے
فلسطینی مسلمانو !تمھارے گھر اجڑنے پر، لہو آنکھیں اگلتی ہیں غضب کی بے قراری ہے تمھارے درد کا موسم مجاہؔد کو رلاتا ہے
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)