Prof. Syed Mujahid Sajjad

فرصتِ پُرسشِ احوال نہیں ہے تجھ کو

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

فرصتِ پُرسشِ احوال نہیں ہے تجھ کو میں اکیلا ہوں بیاباں میں خبر ہے تجھ کو ؟

اب ترے بخت پہ نازاں ہیں زمانے والے اب میسّر شبِ گریہ کی سحر ہے تجھ کو ؟

اے مری روح یہ ماتھے پہ پسینہ کیوں ہے ؟ کیا کسی پاؤں کی پازیب کا ڈر ہے تجھ کو ؟

اشک بجھتی ہوئی آنکھوں سے بہے جاتے ہیں کیا دمِ مرگ کسی ہجر کا ڈر ہے تجھ کو؟

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad