یہ کچھ پتا نہیں کہ کدھر جا رہا ہوں آج
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
یہ کچھ پتا نہیں کہ کدھر جا رہا ہوں آج بس یہ پتا ہے وقتِ سحر جا رہا ہوں آج
اے سا حلو ! کہاں ہیں سمندر کی وسعتیں میں تشنہ کام لوٹ کے گھر جا رہا ہوں آج
اس داستانِ جرم کے کردار کون ہیں یہ دیکھنے بوقتِ سحر جا رہا ہوں آج
دنیا کی زندگی کو سمجھتا تھا زندگی میں مطمئن تھا خوش تھا مگر جا رہا ہوں آج
دیکھو حنا کے رنگ سے وہ مطمئن نہیں میں لے کے اپنا خونِ جگر جا رہا ہوں آج
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)