یہ روشنی ہے روشنی روشن دلوں میں ہے
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
یہ روشنی ہے روشنی روشن دلوں میں ہے سوز آفرین ساز تمھارے سُروں میں ہے
بازار میں کہاں ہیں میسر یہ رونقیں رنگ بہارِ بوستاں تازہ گلوں میں ہے
یہ حسرتیں، یہ آس، یہ غربت، یہ بے بسی چہروں پہ ہے، دلوں میں ہے، اپنے گھروں میں ہے
کیسے حسین ؑ مانتے باتیں یزید کی خونِ رسولِ ہاشمی ؐ ان کی رگوں میں ہے
یہ سانپ ڈس نہ لے کہیں تم کو غرور کا یہ سانپ اقتدار کے عشرت کدوں میں ہے
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)