Prof. Syed Mujahid Sajjad

یہ صبح ِشامِ زوال ہے ترے آنسوؤں کا کمال ہے

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

یہ صبح ِشامِ زوال ہے ترے آنسوؤں کا کمال ہے مِرے ساتھ دست ِدعا اٹھا کہ قبولیت کا یہ سال ہے

وہ جو ساحلوں کی مراد تھا وہ جو دھڑکنوں کی پکار تھا وہی اب کسی کی بھی آنکھ میں نہ جواب ہے نہ سوال ہے

مِری شام تو نے تو آسماں کی ردا کو سر پہ گرا لیا ذرا دیکھ شام کے موڑ پر کہ ردا کا ملنا محال ہے

نئی رات ہونے سے پیشتر تو گزشتہ شب کا حساب دے ترے ہاتھ میں کوئی ہاتھ تھا مِرے جی کو گہرا ملال ہے

میں کسی کی آنکھ کے نور سے ترے رنگ دیکھنے آگیا مجھے کیا خبر کہ یہ روشنی نہ چراغ ہے نہ ہلال ہے

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad