جب ترا درد مِرے دل سے سِوا ہوتا ہے
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
جب ترا درد مِرے دل سے سِوا ہوتا ہے جو بھی ہوتا ہے مرے ساتھ بجا ہوتا ہے
ایسے ملنے کو ملاقات نہیں کہ سکتے بس ترے ہونے کا احساس ذرا ہوتا ہے
میں کہ دیوانہ ہوں کھو جاؤں تو سُن لو لوگو جیب میں خانِہ گریاں کا پتا ہوتا ہے
شوخیِ حُسنِ تبسم میں فنا کا جادو خانہِ رنج و مصائب میں جُدا ہوتا ہے
ایک انداز ترا لوگ جسے جانتے ہیں ایک انداز جو ہر روز نیا ہوتا ہے
جس کے کے چہرے کی زیارت کو زمانے آئے دست بستہ تری چوکھٹ پہ کھڑا ہوتا ہے
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)