Prof. Syed Mujahid Sajjad

کچھ لوگ حقیقت کے شعلوں میں سلگتے ہیں

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

کچھ لوگ حقیقت کے شعلوں میں سلگتے ہیں کچھ لوگ تخیل کے گلشن میں چمکتے ہیں

یوں بولتے رہنے سے اشعار نہیں بنتے احساس کی حدّت سے جذبات پگھلتے ہیں

خوابوں کے تصرف میں رہنے سے تو اچھا ہے وہ اشک بہا ڈالیں آنکھوں سے جو بہتے ہیں

تم لاکھ تسلی دو لیکن شب ِہجراں میں جو بال بکھرنے ہوں وہ بال بکھرتے ہیں

ہم سے جو بچھڑنا ہو تو دودھ کے پیالے میں تم زہر ملا دینا ہم شوق سے پیتے ہیں

یہ رات قیامت ہے اس رات کے تارے بھی خنجر کی طرح میرے سینے میں اترتے ہیں

میں رات کی صورت ہوں پر یہ بھی حقیقت ہے تم چاند کے ٹکڑے ہو جو شب میں نکلتے ہیں

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad