Prof. Syed Mujahid Sajjad

مِرا قبلہ گاہ تری نگاہ مرا آسماں ترا آستاں

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

مِرا قبلہ گاہ تری نگاہ مرا آسماں ترا آستاں ترا نقش پا مِرا زادِ راہ مرا کل جہاں ترا میزباں

ترے بعد کوئی ساتھ تھا وہ جو ساتھ تھا ہمہ وقت تھا مجھے بعد میں یہ پتا چلا وہ ترا خیال تھا مہرباں

مرے حالِ دل پہ تری نظر مِرے روز و شب کی تجھے خبر یہ خدا کا کام ہے دلنشیں مرے ترجماں مرے راز داں

ترے ساتھ تھا تو فشارِ دل کی قیامتوں سے نجات تھی تُو چلا گیا مرا کیا ہوا کبھی آکےسُن مِری داستاں

یہ شکستگی مِری زندگی یہ رفوگری مری چاکری تُو فلک مزاج سا چاندہے تراکیا جہاں مرا کیا جہاں

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad