مثالِ گریِہ شبنم تڑپ گیا میں بھی
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
مثالِ گریِہ شبنم تڑپ گیا میں بھی کہ ایک پھول کو دیکھا تو روپڑا میں بھی
بلا کے دشت میں تنہا نہیں سفر تیرا قدم قدم ترے پیچھے بہت چلا میں بھی
میں تیرے ہجر میں رو رو کے مر گیا ہوتا عجب سزا ہے مری، مر نہیں سکا میں بھی
یہ کس سخی کی سواری گزرنے والی ہے کہ لوگ راہ سے ہٹنے لگے ہٹا میں بھی
تمھارے ساتھ جو ہوتا تھا ہوگیا لیکن تمھارے واسطے کچھ بھی نہ کرسکا میں بھی
نماز، خواب ، کوئی درد کچھ بھی یاد نہیں ترے خیال میں اتنا اُلجھ گیا میں بھی
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)