Prof. Syed Mujahid Sajjad

میں دیکھتا ہوں تمھیں کو بغیر دیکھے بھی

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

میں دیکھتا ہوں تمھیں کو بغیر دیکھے بھی تمھیں تو میری غزل ہو بغیر لکھے بھی

کسی بھی چاند کی اتنی کہاں مجال کہ وہ تمھارے پاس بھی آئے اور آ کے چمکے بھی

وہ خامشی بھی بڑی آشنا سی لگتی ہے تو بات کرتی ہے مجھ سے بغیر بولے بھی

تری وفا ترا خوش رنگ پیرہن ہے جو ترے وقار کا حصہ ہے، کوئی سمجھے بھی

نہ روشنی کی طلب ہے، نہ چشمِ بینا کی کہ میرے ساتھ جو تم ہو، یہ کوئی جانے بھی

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad